in

چین سےہفتےکوکرونا ویکسین پاکستان آمد کا امکان

چین سےہفتےکوکرونا ویکسین پاکستان آمد کا امکان

کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتہ کے روز پاکستان پہنچنے کے امکانات ہیں۔چین کیطرف سے 5 لاکھ ویکسین پاکستان کوعطیہ کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین سے آنے والی 5 لاکھ ویکیسین صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی اور یہ عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ جمعہ کو ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہوگا اورقومی ایئرلائن کےذریعے کرونا ویکسین پاکستان لائی جائے گی۔

ایئرپورٹس سے ویکسین گاڑیوں اور دیگر ذرائع سے  مختلف اسپتالوں میں تقسیم کی جائے گی۔وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر میں پاکستان میں آئندہ 5 ماہ تک بھی ویکسین کے پہنچ جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات 21 جنوری کو دفترخارجہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ 31جنوری 2021 تک چین نے پاکستان کو ویکسین کی 5لاکھ ڈوززدینےکاوعدہ کیاہے جبکہ فروری تک کروناویکسین کی مزیدڈوززدینےکابھی کہاہے۔ انھوں نے بتایا کہ چین ویکسین کی5لاکھ ڈوززجذبہ خیرسگالی کےتحت دےرہاہے اور یہ خوش آئند پیش رفت ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو کرونا ویکسین کی ایک اعشاریہ ایک ملین ڈوز کی ضرورت پیش آئے گی،چین نے پاکستان کی ضروریات پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

مزید پڑھئیے:وزیراعظم سمیت کسی وزیرنےابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی،فواد

بیس جنوری کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ کارآمد ویکسین کی دستیابی سے متعلق خصوصی تکنیکی کمیٹی بنائی ہے۔ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے 8 سے 9 ویکسین کی نشاندہی کی ہے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے 2 ویکسینز کی منظوری دے دی۔

معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین مفت لگائی جائے گی، پہلے مرحلے میں طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید بتایا تھا کہ مارچ کے اختتام تک پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں دستیاب ہوں گی، اگر 18 سال سے زائد عمر کے 70 فیصد افراد کو ویکسین لگادی گئی تو بڑی پیمانے پر مدافعت حاصل کرلیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قبضہ مافیا کوکسی صورت نہیں چھوڑیں گے،عمران خان

قبضہ مافیا کوکسی صورت نہیں چھوڑیں گے،عمران خان

’میں پاکستان کی اس جگہ کو دیکھنا چاہتا ہوں‘ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے دلی خواہش ظاہر کردی

’میں پاکستان کی اس جگہ کو دیکھنا چاہتا ہوں‘ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے دلی خواہش ظاہر کردی