امتحان میں جعلی امیدواربٹھانے کا الزام
ملتان میں سابق ایم این اے جمشید دستی کی مبینہ جعل سازی پکڑی گئی۔گزشتہ سال ایل ایل بی پارٹ 1 کے امتحان میں جعلی امیدواربٹھانے کا الزام سامنے آگیا۔
ملتان میں قانون کی ڈگری کےحصول کیلئےدوران امتحان جمشید دستی کی جگہ دوسرے شخص نے پرچہ حل کیا۔جامعہ بہاؤالدين زکریا کےمطابق سابق ایم این اےجمشید دستی نےایل ایل بی پارٹ 1 کےامتحان میں پرچے خود حل نہيں کيے بلکہ دوسروں سے کروائے۔
یونی ورسٹی کےکنٹرولر امتحانات پروفیسرامان اللہ نےبتایا کہ تمام پرچوں میں لکھائی مختلف ہے۔يہ بات سچ ہےاوراس ميں صداقت ہے کہ ايک سےزيادہ لوگوں نے پرچے حل کئے تھے۔