in

خیرپور: کم عمر جوڑے کی شادی کروانے پر 20افراد گرفتار

Underage marraige

خيرپور ميں پوليس نے چھاپہ مار کر کم عمر جوڑے کی شادی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کرليا۔

پيرگوٹھ کے کوٹ دينل محلہ ميں 14 سالہ اياز علی کی 13 سالہ صائمہ سے شادی کروائی جا رہی تھی کہ پوليس نے موقع پر پہنچ کر دولہے، دلہن کے والدين اور باراتيوں سميت 20 افراد کو گرفتار کرليا۔

نکاح خواں موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایس پی خیرپور پولیس امیر سعود مگسی نے پیرگوٹھ میں کم عمر لڑکے اور لڑکی کی شادی کروانے کا سختی سے نوٹس لیا تھا۔

ایس پی نوشیروان چانڈیو نے بتایا کہ کم عمر جوڑے کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر بینک میں ڈالر سستا سٹاک ایکسچینج کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک میں ڈالر سستا سٹاک ایکسچینج کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

Fawad Alam

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 158رنز کی برتری