in

فیٹف کی گرے لسٹ،پاکستان سے متعلق فیصلہ آج متوقع

فیٹف کی گرے لسٹ،پاکستان سے متعلق فیصلہ آج متوقع

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ آج فیٹف پلینری ورچوئل اجلاس کے اختتام پر ہوگا۔

پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 21 جون سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کو فیٹف اجلاس میں بہتر پیش رفت کی امید ہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ سے نام نکلنے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ پاکستان کا نام جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود ہے۔

بدھ کو سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان کو دیکھنا ہوگا کہ فیٹف کو کس نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان فیٹف کی تیکنیکی شرائط پوری کرچکا ہے۔ پاکستان کو27 شرائط دی گئیں جن میں سے پاکستان 26 پر مکمل کاربند ہوچکا ہے، صرف ایک شرط پر بے انتہا پیش رفت ہوچکی ہے۔اگر فیٹف ٹیکنیکل فورم ہے تو پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں نہیں رکھنا چاہیے تاہم اگر اس کو سیاسی مقصد کے لیے پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں تو کوئی اور بات ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے پہلے پاکستان گرے لسٹ میں جاچکا تھا۔

انھوں نے وضاحت کی کہ فیٹف تیکنیکی فورم ہے اور اس کو تیکنیکی فورم کے طور پر استعمال کیا جائے۔ بھارت سمیت کچھ ممالک فیٹف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے اور اس کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ فیٹف کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہوتا ہے، اس وقت پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا جواز نہیں ہے تاہم یہ فیصلہ دکھائی دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دیگر ممالک کو اعتماد میں لے کر صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔پاکستان نے کئی وزرائےخارجہ سے رابطہ کرکے پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان نے خطوط اور بات چیت کے ذریعے اپنا پیغام پہنچایا ہے اور وزیراعظم نے بھی اعلیٰ سطح پر رابطے کئے ہیں۔ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی کوششیں اور اصلاحات کی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے  قانون سازی اور انتظامی فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے ٹیررفنانسنگ کوکنٹرول کرنے کے اقدامات کئےہیں۔ بظاہر امریکہ کہتا ہے کہ وہ بھی چاہتاہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلے۔

شاہ محمود نے کہا کہ فیٹف اگر سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوجائے تو کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ پاکستان نے وہ کرنا ہے جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان نے جو اقدامات کئے ہیں وہ جاری رہیں گے ۔ پاکستان کا مفاد اور عالمی رائے عامہ یکجا ہوجائے تو مزید بہتری آئے گی۔

جرمن میڈیا کی جانب سے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے لئے فرانس کی کوشش پر انھوں نے کہا کہ فرانس کو چاہئے کہ پاکستان کو سزا دینے کے لیے استعمال نہ کرے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں گورنر پنجاب چوہدری سرور

 (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں گورنر پنجاب چوہدری سرور

کشمیری رہنماؤں کاوادی کی خصوصی حیثیت بحال کرنےکا مطالبہ

کشمیری رہنماؤں کاوادی کی خصوصی حیثیت بحال کرنےکا مطالبہ