in

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کو رہا کردیا گیا

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کو رہا کردیا گیا

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کو رہا کردیا گیا ہے۔

جمعرات کو آمدن سے زائد اثاثے کيس ميں زيرحراست خواجہ آصف کی رہائی کے دستاویز لے کر جيل حکام جناح اسپتال پہنچے۔ اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ خواجہ آصف آپريشن کے باعث مزيد کچھ دن اسپتال ميں رہيں گے اورڈاکٹرز نے خواجہ آصف کو ابھی ڈسچارج نہ کرنے کا مشورہ ديا ہے۔

لاہور ہائيکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ميں پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت منظور کرلی ہے۔بدھ کولاہورہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی پرمشتمل 2 رکنی بینچ نےضمانت منظورکی تھی۔عدالت نے وکلا کی حتمی بحث کے بعد فیصلہ سناديا۔

خواجہ آصف نے ضمانت پر رہائی کے لیے ہائیکورٹ سے 27 مارچ 2021 کو رجوع کیا تھا۔ نیب نے اپنے جواب میں خواجہ آصف کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔نیب نے خواجہ آصف کو 31 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا تھا۔

لیگی رہنما کی درخواست ضمانت میں وفاقی حکومت اور نیب سمیت کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتارکیا جبکہ نیب کوکیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کرچکےہیں۔

انہوں نےمزید موقف اختیار کیا کہ نیب نے انکوائری کےشکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی جبکہ الیکشن کمیشن اورایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

خواجہ آصف نے استدعا کی تھی کہ عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Wine bottles

پنجاب یونیورسٹی سے شراب برآمدکا معاملہ، اسمبلی میں قرارداد جمع

PM-Bill-Gates

بل گیٹس کا عمران خان سے رابطہ، پولیوکے خاتمے اور صحت کےامورپربات چیت