in

ترکی خطے کے اہم ممالک میں سے ایک ہے،آرمی چیف

ترکی خطے کے اہم ممالک میں سے ایک ہے،آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم ملک ہے۔ پاکستان اور ترکی کا تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر ترکی کے شہر انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے موقع پر آرمی چیف نے ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار، ترکی کے کمانڈر جنرل اسٹاف اور بری فوج کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر ترکی کوششوں کو سراہا۔

Image

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغان امن عمل اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں پر بھی گفتگو کی گئی، جب کہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Image

قبل ازیں ترکی آمد پر ترک افواج کے چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف آرنر پیش کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

کیا لاہوردھماکہ افغانستان سےمنسلک ہے؟جانیےشیخ رشیدکی رائے

کیا لاہوردھماکہ افغانستان سےمنسلک ہے؟جانیےشیخ رشیدکی رائے