in

یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

بلوچستان کے صوبائی وزیر یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بدھ 23 جون کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ یار محمد رند کا کہنا تھا کہ اب میرا ضمیر گوارا نہیں کررہا ہے اس کابینہ کا حصہ رہوں۔ میں سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ نہیں بول سکتا۔ بجٹ سے قبل معاملات حل کرلئے جاتے تو صورت حال پیش نہ آتی۔ بجٹ میں میرے علاقے کو نظر انداز کیا گیا۔ اسمبلی سے نکل کر گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ مرکز سے مایوس ہوکر استعفاء دیا ہے۔ مرکز نے ہمیں مکمل نظر انداز کیا ہے۔ مرکز نے ہمیں جام کے حوالے کردیا۔ میرے علاقے میں مخالفین کو نوازا گیا۔ چیک پوسٹوں پر میرے مخالفین کو بیٹھایا گیا۔ اگر مجھے یا میرے گھر والوں کو کچھ ہوا تو اس کے ذمے دار جام کمال ہونگے۔

یار محمد رند نے یہ بھی کہا کہ ہم بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اتحادی ہیں۔ کاش اپوزیشن اراکین آج اس ایوان میں ہمارے ساتھ ہوتے۔ آج ایوان میں اپوزیشن اور وزیراعلیٰ دونوں موجود نہیں ہیں۔

صوبائی وزیر کے مطابق میں نے محکمہ تعلیم کی وزارت کو چیلنج سمجھ قبول کیا تھا۔ میں نے محکمہ تعلیم کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں کوئی مداخلت نہیں کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا اب ٹویٹر کے ذریعے بھی پیسہ کمایا جاسکے گا؟

کیا اب ٹویٹر کے ذریعے بھی پیسہ کمایا جاسکے گا؟

ترکی خطے کے اہم ممالک میں سے ایک ہے،آرمی چیف

ترکی خطے کے اہم ممالک میں سے ایک ہے،آرمی چیف