in

عیدالاضحیٰ کس تاریخ کو متوقع ہے؟

عیدالاضحیٰ کس تاریخ کو متوقع ہے؟

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رويت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو بیٹھے گی۔

محکمہ موسميات کے مطابق 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوسکتی ہے۔

دس جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اس سے قبل شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بھی کہا تھا کہ 12 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم رویت ہلال کمیٹی نے ملک کے کئی علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد 13 جولائی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاک ایران سرحدپر 3مارکیٹوں کیلئے 30کروڑ کی تکنیکی گرانٹ منظور

پاک ایران سرحدپر 3مارکیٹوں کیلئے 30کروڑ کی تکنیکی گرانٹ منظور

حکومت کے بجٹ نے اپوزیش لیڈرکا کمردرد ختم کردیا، بابراعوان

حکومت کے بجٹ نے اپوزیش لیڈرکا کمردرد ختم کردیا، بابراعوان