in

نجی اسپتال انتظامیہ نے صحافی کے پیچھے پولیس بلالی

نجی اسپتال انتظامیہ نے صحافی کے پیچھے پولیس بلالی

زخمی لڑکی علاج نہ ملنے پر دم توڑ گئی

کراچی کے نجی اسپتال میں لڑکی کی موت سے متعلق حقائق جاننے کے لئے سماء کا نمائندہ اسپتال پہنچا تو انتظامیہ نے پولیس بلالی۔

گزشتہ جمعہ کو سچل گوٹھ میں نازیہ نامی لڑکی کا پلو موٹرسائیکل میں پھنسا اور وہ سڑک پر گرکر شدید زخمی ہوگئی۔ گھر والوں نے الزام لگایا کہ زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کیا تو انتظامیہ نے پہلے بھاری رقم کا تقاضا کیا پھر ایک گھنٹے بعد بغیر علاج کے اسے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا لیکن تب تک نازیہ دم توڑ چکی تھی۔

لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ ڈاکٹر ’ہم سے پانچ لاکھ مانگتے رہے۔ ہمیں کہا جاؤ، اس کو کہیں اور لے جاؤ۔‘

اسپتال انتظامیہ نے اپنا مؤقف دینے کے لیے سماء ٹیم کو بلایا لیکن اپنا بیان دینے کے بجائے پولیس کو بلا لیا۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ انہیں اسپتال انتظامیہ نے یہ کہہ کر بلایا ہے کہ صحافی ان کو تنگ کر رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تانڈو بنانےوالوں کی زبان کاٹنے پر ایک کروڑ کا انعام

تانڈو بنانےوالوں کی زبان کاٹنے پر ایک کروڑ کا انعام

لاہورمیں ڈاکو بے لگام، خاتون قتل، دو دکانوں کا صفایا

لاہورمیں ڈاکو بے لگام، خاتون قتل، دو دکانوں کا صفایا