in

شنگھائی تعاون تنظیم:معید یوسف کی اجیت دوول سےملاقات نہیں ہوئی

شنگھائی تعاون تنظیم:معید یوسف کی اجیت دوول سےملاقات نہیں ہوئی

تاجکستان میں پاکستانی مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے روسی ہم منصب نکولائی سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تاجکستان کے شہر دوشنبے میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم پر پاکستانی مشیر برائے قومی سلامتی نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ ترین صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کو روس کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ ڈاکٹر معید یوسف اور نکولائی پیٹروشیف کے درمیان ملاقات میں فریقین نے پاک روس تعلقات کو باہمی تعاون کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کا عزم کیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ایس سی او کے فورم پر معید یوسف نے بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے ملاقات نہیں کی۔

قبل ازیں ترجمان قومی سلامتی ڈویژن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ معید یوسف کی افغان قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات نہیں ہوگی، کیونکہ پاکستان پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ پاکستان مخالف بیان بازی پر کرنے پر افغان قومی سلامتی سے کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف بھارتی اداکارہ منیشا لامبا کا جنسی ہراسگی کا اعتراف بالی ووڈ کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا

معروف بھارتی اداکارہ منیشا لامبا کا جنسی ہراسگی کا اعتراف بالی ووڈ کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اتنا اضافہ ہوگیا کہ پاکستانی حیران پریشان رہ گئے

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اتنا اضافہ ہوگیا کہ پاکستانی حیران پریشان رہ گئے