in

آزاد کشمیر میں انتخابات، سیکورٹی رینجرز کے سپرد

آزاد کشمیر میں انتخابات، سیکورٹی رینجرز کے سپرد

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے لیے رینجرز تعینات ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر نے وفاقی وزیر داخلہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں انتخابات میں سیکورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی گئی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے درخواست قبول کرلی اوررینجرز تعیناتی کی منظوری دےدی۔25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں رینجرز سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔

آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق قانون ساز اسمبلی کی آزاد کشمیر کیلئے 33 نشستوں اور مہاجرین جموں و کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔رواں الیکشن میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

عام انتخابات کیلئے 21 جون تک کاغذات نامزدگی داخل کروائے گئے  اور 22 جون تک کاغذات کی جانچ کی گئی۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 28 اور 29 جون تک کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے جبکہ 30 جون تک اپیلیں کی جاسکیں گی اور 2 جولائی تک کاغذات نامزدگی کی واپسی ہوگی۔

آزاد کشمیر انتخابات میں 28 لاکھ17 ہزار 90 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اور خواتین ووٹرز 12 لاکھ 97 ہزار 747 ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حمزہ عباسی کی سالگرہ پرنیمل اورمصطفیٰ کی جانب سےخاص تحفہ

حمزہ عباسی کی سالگرہ پرنیمل اورمصطفیٰ کی جانب سےخاص تحفہ

CURRENCY RATE, PAKISTAN

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ