in

لاہورمیں ڈاکو بے لگام، خاتون قتل، دو دکانوں کا صفایا

لاہورمیں ڈاکو بے لگام، خاتون قتل، دو دکانوں کا صفایا

پولیس کی تفتیش جاری

لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں خاتون گھر کے اندر مردہ پائی گئی۔ شوہر نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کرنے کے بعد اہلیہ کو گولی مار کر قتل کردیا۔ دوسری جانب ایک ہی دن میں ڈاکوؤں نے دو دکانوں کا صفایا کردیا۔

شاہدرہ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ اس دوتان نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے۔ لوٹ مار کی اور اہلیہ کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے مگر واقعے پر شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف کاہنہ میں تین ڈاکوؤں نے جنرل اسٹور لوٹ لیا۔ سرجیکل ماسک پہنے دو ملزمان اندر داخل ہوئے جبکہ تیسرا اسلحہ تھامے باہر کھڑا رہا۔ ملزمان نے کیش کاؤنٹر سے رقم اکٹھی کی اور چلتے بنے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نجی اسپتال انتظامیہ نے صحافی کے پیچھے پولیس بلالی

نجی اسپتال انتظامیہ نے صحافی کے پیچھے پولیس بلالی

گورنر تبوک تلور کا شکار کرنے بلوچستان پہنچ گئے

گورنر تبوک تلور کا شکار کرنے بلوچستان پہنچ گئے