in

لاہور: جوہر ٹاؤن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

لاہور: جوہر ٹاؤن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن بی او آر سوسائٹی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس افسر سمیت 14فراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ايک رکشہ مکمل تباہ ہوگیا۔ قريب موجود موٹر سائيکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کے مطابق زخميوں ميں زيادہ تر افراد کی حالت تشويشناک ہے جبکہ ايک زخمی دوران علاج دم توڑ گيا۔ دھماکے کے 16 زخمی اسپتال لائے گئے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ 2 افراد دم توڑ گئے ہیں اور 17 افراد زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کے قریب ایک رکشہ اور گاڑی کھڑی ہے جبکہ یہ بم دھماکہ لگتا ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زید علی اوریمنیٰ نےہونے والےبچےکی جنس بتادی

زید علی اوریمنیٰ نےہونے والےبچےکی جنس بتادی

حج درخواستوں کی وصولی کاآج آخری روز

حج درخواستوں کی وصولی کاآج آخری روز