in

گورنر تبوک تلور کا شکار کرنے بلوچستان پہنچ گئے

گورنر تبوک تلور کا شکار کرنے بلوچستان پہنچ گئے

سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان تلور کا شکار کرنے کے لیے بلوچستان کے علاقے دالبندین پہنچ گئے۔

گورنر تبوک خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین پہنچنے جہاں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان دالبندین میں قیام کے دوران اپنے وفد کے ہمراہ تلور کا شکار کھیلیں گے۔ اس حوالے سے علاقے میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی ہے۔

دالبندین میں دونوں گورنروں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روز اول سے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ ضروری ہے کہ جدید تقاضوں کے مطابق دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے۔

ملاقات میں پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی، کمشنر رخشان ڈویژن سعید عمرانی اور ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان بھی موجود تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہورمیں ڈاکو بے لگام، خاتون قتل، دو دکانوں کا صفایا

لاہورمیں ڈاکو بے لگام، خاتون قتل، دو دکانوں کا صفایا

پیپلز پارٹی نے بھی براڈ شیٹ کمیشن مسترد کردیا

پیپلز پارٹی نے بھی براڈ شیٹ کمیشن مسترد کردیا