in

عمران خان پرتنقیدسےشہرت ملنااپوزیشن کی غلط فہمی ہے،فواد

عمران خان پرتنقیدسےشہرت ملنااپوزیشن کی غلط فہمی ہے،فواد

منفی سیاست چھوڑ کر آئیں اور مل کر پاکستان کیلئے کچھ کریں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے کہ عمران خان پر تنقید سے ان کو شہرت ملے گی۔ انھوں نے اپوزیشن کو پیش کش کی ہے کہ منفی سیاست چھوڑ کرآئیں اور مل کر پاکستان کیلئے کچھ کریں۔

منگل کوقومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت کو 2 ہزار ارب روپے سالانہ قرضوں کے سود کی مد میں ادا کرنا پڑتے ہیں اور یہ وہ قرضے ہیں جو موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ اپوزیشن نے لئے تھے۔انھوں نے بتایا کہ ملک کا موجودہ خرچہ  8500 ارب روپے اور آمدن 5700 ارب روپے ہے۔1947 سے 2008 تک ملک کا مجموعی قرضہ 6000 ارب روپے تھا اور 2008 کے بعد آصف زرداری دور میں قرضہ بڑھنا شروع ہوا۔10 سال میں پاکستان کا قرضہ 26 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو 900 ارب روپے سالانہ کپیسٹی چارجز کی مد میں دینا پڑتے ہیں اور ہماری پیداواری صلاحیت 30 ہزار میگاواٹ ہے لیکن سسٹم 24 ہزار سے زائد بوجھ نہیں اٹھاسکتا۔ جب سسٹم یہ بجلی ترسیل نہیں کرسکتا تو پاور پلانٹس کیوں لگائے گئے۔

سندھ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو 2 سال میں 16 سو ارب روپے سے 18 سو ارب روپے دیئے گئے ۔ سوال یہ ہے کہ یہ سولہ سترہ سو ارب روپے کہاں گئے؟۔ اس کےعلاوہ بھی سندھ کو گرانٹس مل رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کو دیا جانے والا یہ یہ پیسہ لندن، کینیڈا، امریکہ، دبئی اور پیرس میں جاتا ہے اور دوخاندان یہاں سے پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایک خاندان یہاں سے پیسہ باہر بھیجتا ہے اور ایک سندھ سے بھیجتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم ایبسلوٹلی ناٹ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں مرتضیٰ وہاب

وزیر اعظم ایبسلوٹلی ناٹ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں مرتضیٰ وہاب

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا 

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا