in

کرونا وائرس:1روزمیں27 اموات،شرح 1.69 فیصد

کرونا وائرس:1روزمیں27 اموات،شرح 1.69 فیصد

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں 27 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے اب تک 17 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

منگل کو این سی او سی نے بتایا کہ 24  گھنٹوں میں 663 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں پنجاب 17 اموات،خیبرپختونخوا میں 5 اموات ہوئیں۔سندھ میں 3 اموات اور آزاد کشمیر میں 2 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 34 ہوگئی ہے۔ این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار17 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 452 ہے۔ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 94 ہزار 352 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 838 ہوگئی ہے۔ 2 ہزار 432 مریض 639 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 22 فیصد، ملتان میں 34 فیصد،لاہور میں 21فیصد،بہاولپور میں 26  فیصد وینٹیلیٹرزبھرچکے ہیں۔

این سی او سی نےمزید بتایا کہ کراچی میں 24 فیصد،صوابی میں 37 فیصد،مظفر آباد میں 20 فیصد اور گلگت میں 33 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

کرونا ويکسين لگوانے والوں کيلئے این سی اوسی نے اچانک پاليسی تبدیل کردی ہے۔سائنو ویک اورسائنوفارم کی دوسری ڈوز کا ٹائم 4 ہفتے سے بڑھا کر6 ہفتے کردیا گيا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز کا وقت بڑھنے سے کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی۔

اتوار کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز 15 لاکھ 50ہزار ویکسین لے کر پاکستان پہنچی ہے۔ںیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پی آئی اے 22جون کو مزید 20لاکھ کرونا ویکسین پاکستان لے کر لائے گا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کررہا ہے اور اس سلسلے میں پی آئی اے اس ریلیف آپریشن کی لیے بوئنگ 777طیارے استعمال کررہا ہے۔

کراچی ایکسپوسینٹر سمیت تمام اضلاع میں سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین دستیاب ہے تاہم بیرون ملک جانے والے افراد کے لئے ویکسین موجود ہی نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر: امریکاکو اڈے دیکرپاکستان ہدف نہیں بنناچاہتا، وزیراعظم

Federal cabinet meeting 2021

وفاقی کابینہ 17نکاتی ایجنڈے پر آج غور کرے گی