in

اہم خبر: امریکاکو اڈے دیکرپاکستان ہدف نہیں بنناچاہتا، وزیراعظم

News-Outlook_urdu-version

منگل 22جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وزيراعظم عمران خان کا واشنگٹن پوسٹ کے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ امريکا کو فضائی اڈے دیئے تو پاکستان دہشتگردوں کا ہدف بن سکتا ہے، امريکا 20 سال ميں جنگ نہ جيت سکا اب کیسے جیت لےگا۔

ملک ميں کرونا کيسز اور اموات ميں کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 افراد کا انتقال کرگئے۔ مثبت کيسز کی شرح دو فيصد سے نيچے آگئی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں کراچی کنگز کا سفر تمام ہوا، ايليمينٹر ون ميں سنسنی خير مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے پانچ وکٹوں سے ہراديا۔

چيف جسٹس سپريم کورٹ نے پيپلزپارٹی کراچی کے مقامی رہنما کی متنازع تقرير کا ازخود نوٹس لے ليا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی ميں تين رکنی بينچ آج مسعودالرحمان کيخلاف توہين عدالت کی سماعت کرے گا۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شريف، حمزہ شہباز کے ہمراہ آج (جمعرات) کو ايف آئی اے ميں پيش ہوں گے۔ ليگی رہنماؤں نے لاہور کی سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔

افغان صدر حامد کرزئی اور چيئرمين عبداللہ عبداللہ جمعے کو امريکا کا دورہ کريں گے۔ امريکی صدر جو بائيڈن سے ملاقات ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کواليفائر ميں 31 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایس ایل6: کراچی کنگز فائنل کی دوڑ سےباہر

پی ایس ایل6: کراچی کنگز فائنل کی دوڑ سےباہر

کرونا وائرس:1روزمیں27 اموات،شرح 1.69 فیصد

کرونا وائرس:1روزمیں27 اموات،شرح 1.69 فیصد