in

کراچی:ڈیفنس میں پالتو کتوں کا شہری پر حملہ، مقدمہ درج

کراچی:ڈیفنس میں پالتو کتوں کا شہری پر حملہ، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں صبح کے وقت چہل قدمی کیلئے نکلے والے شہری کو دو پالتو کتوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

پیر کی صبح پیش آنیوالے واقعے میں زخمی ہونیوالے مرزا اختر کو ایک شہری نے اپنی کار میں فوری طور پر ضیاء الدین اسپتال منتقل کیا۔

زخمی شہری نے کتے کے مالک اور 2 ملازمين کیخلاف مقدمہ درج کراديا۔ جس کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر کتوں نے ایک شخص پر حملہ کیا، جس سے اس کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔

مرزا علی نے پولیس کو بتایا کہ جب کتوں نے مجھ پر حملہ کیا تو دو افراد آئے اور میری مدد کرنے کے بجائے کتوں کو وہاں سے لے گئے۔

پولیس کے مطابق کتوں کے مالک نے ضمانت حاصل کرلی جبکہ اس کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 289، 337 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عزیزالرحمان کیس: مفتی طارق مسعود کا بیان سامنے آگیا

عزیزالرحمان کیس: مفتی طارق مسعود کا بیان سامنے آگیا

ویڈیو: ناظم آباد میں غیرقانونی پورشن گرادیئے گئے

ویڈیو: ناظم آباد میں غیرقانونی پورشن گرادیئے گئے