in

پیپلز پارٹی نے بھی براڈ شیٹ کمیشن مسترد کردیا

پیپلز پارٹی نے بھی براڈ شیٹ کمیشن مسترد کردیا

عظمت سعید شیخ پر تحفظات

مسلم لیگ نواز کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی براڈ شیٹ معاملے کیلئے قائم کمیشن مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظمت سعید شیخ کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا اور شازیہ مری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید معاملے کی شفاف تحقیقات نہیں کرسکتے۔

آج ہی مریم نواز نے دوبارہ براڈ شیٹ کمیشن مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر عظمت سعید شیخ خود تحقیقات سے الگ نہ ہوئے تو وہ بہت سارے ایسے معاملات سامنے لائیں گی جو عوام کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ ون ممبر کمیشن بناکر ون مین اس کے اوپر بٹھایا گیا۔ ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید تحقیقات کی سربراہی نہیں کر سکتے۔ حکومت کے اس فیصلے کی مذمت بھی کرتے ہیں اور مسترد بھی کرتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گورنر تبوک تلور کا شکار کرنے بلوچستان پہنچ گئے

گورنر تبوک تلور کا شکار کرنے بلوچستان پہنچ گئے

عورت کی حکمرانی قبول نہیں کروں گا، ناراض لیگی رہنما

عورت کی حکمرانی قبول نہیں کروں گا، ناراض لیگی رہنما