in

لاہور میں تیز آندھی، آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا

Electricity Break Down Khi 17-08

لاہور میں تیز آندھی کے باعث فيڈر ٹرپ کرنے سے آدھا شہر تاريکی ميں ڈوب گيا۔

آندھی کے باعث ليسکو ريجن ميں 120فيڈر ٹرپ کر گئے جس سے شہر ميں بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 88اعشاريہ 8کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا ميں نمی کا تناسب 45 فيصد ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا۔

اس سے قبل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں ميں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگيا۔

میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ تيز ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر بجلی کے پول بھی گر گئے۔

داؤد خیل میں سڑک پر پانی جمع ہوگيا۔ جہلم اور بھکر ميں بھی بادل برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گيا۔ بنوں ميں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’گاڑیاں سستی کر کے غذامہنگی کرنا سمجھ سے بالا تر ہے‘اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ حکومتی پالیسیوں پر سٹپٹا اٹھے

’گاڑیاں سستی کر کے غذامہنگی کرنا سمجھ سے بالا تر ہے‘اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ حکومتی پالیسیوں پر سٹپٹا اٹھے

امريکا سے کيے گئے معاہدے پارليمنٹ ميں لائيں، جماعت اسلامی

امريکا سے کيے گئے معاہدے پارليمنٹ ميں لائيں، جماعت اسلامی