in

کراچی کونیشنل گرڈ سے مزید 400 میگاواٹ بجلی ملے گی

کراچی کونیشنل گرڈ سے مزید 400 میگاواٹ بجلی ملے گی

لوڈشیڈنگ سے بچاؤ کیلئے فیصلہ کیا گیا

وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو آئندہ گرمیوں میں نیشنل گرڈ سے اضافی 400 میگاواٹ بجلی کی فراہمی پر رضامند ہو گئی۔ پاورڈویژن حکام کہتے ہیں اپریل سے کے الیکٹرک کو 800 کی بجائے 1200 میگاواٹ بجلی ملے گی۔

وفاقی حکومت نے کراچی کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے کے الیکٹرک کو اضافی 400 میگاواٹ بجلی دینے کی حامی بھر لی ہے۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق آئندہ دو سال میں مزید 1000 میگاواٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ اپریل سے کے الیکٹرک کو 800 نہیں بلکہ 1200 میگاواٹ ملیں گے۔

حکام نے مزید بتایا کہ 2 سال میں وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو بجلی فراہمی 8 سو میگاواٹ سے بڑھا کر 22 سو میگاواٹ کر دی جائے گی۔ کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان اضافی بجلی خریداری کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک ملزم 17 مقدمے65 کروڑ کا فراڈ

ایک ملزم 17 مقدمے65 کروڑ کا فراڈ

چھ ماہ میں 106 ارب روپے کی گندم درآمد

چھ ماہ میں 106 ارب روپے کی گندم درآمد