in

وزیراعظم کا ڈائریکٹر سی آئی اے سے ملنے سے انکار

وزیراعظم کا ڈائریکٹر سی آئی اے سے ملنے سے انکار

رہنما تحریک انصاف عون عباس کا کہنا ہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملنے کے خواہش کا اظہار کیا تھا مگر وزیراعظم نے کہا کہ وہ صرف امریکی صدر سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

سماء کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے آج کے بیان پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس سے قبل اقوام متحدہ میں بھی مسئلہ کشمیر پر اس قسم کی دو ٹوک اور دلیرانہ تقاریر کرچکے ہیں۔

عون عباس کا کہنا تھا کہ گزشتہ 18 سال میں امریکی اتحاد سے ہمیں بہت زیادہ نقصان ہوا اور ہزاروں لوگوں کی جانیں گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سن 2001 سے سن 2018 تک پاکستان میں 400 سے زائد ڈرون حملے ہوئے ہیں۔ جولائی 2018 میں پاکستان میں آخری ڈرون حملہ ہوا تھا اور تحریک انصاف کی حکومت میں ابھی تک ایک بھی حملہ نہیں ہوا۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے عمران خان 9 سال سے ایک ہی بات کررہے ہیں اور آج تک ان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سینیٹر عون عباس کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر جارہی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی مہنگی نہیں کی اور ان پر واضح کیا کہ ہم اس معاملے سے اپنے طریقے سے نمٹ لیں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ محمد زبیرعمر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ صرف بیسز کا مسئلہ نہیں ہے اگر ہم ان کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کریں گے تو وہ بھی افغانستان کے لوگوں کے لیے ناقابل قبول ہوگا۔

زبیرعمر کا کہنا تھا کہ حکومت تو اس طرح بیسز دے بھی نہیں سکتی کیوں کہ پرویز مشرف کے دور میں جب امریکا کو بیسز دیے گئے تھے تب بھی اس کو قوم سے چھپایا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قائد اعظم یونیورسٹی کے طالب علم کے ساتھ اسلامی یونیورسٹی میں اجتماعی زیادتی

قائد اعظم یونیورسٹی کے طالب علم کے ساتھ اسلامی یونیورسٹی میں اجتماعی زیادتی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، کراچی کنگز پلے آف میں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، کراچی کنگز پلے آف میں