in

شہباز شریف کا بلاول اور فضل الرحمان سے رابطہ

شہباز شریف کا بلاول اور فضل الرحمان سے رابطہ

انتخابی اصلاحات کیلئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور فضل الرحمان سے رابطہ کرکے اے پی سی میں بلانے پر آمادہ کرلیا۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے ہفتہ 19 جون کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کل جماعتی کانفرنس بلانے کیلئے رابطہ کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متنازع حکومتی الیکشن بل پر کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو جواب دیا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کے حمایت کرتے ہوئے کہا آپ کی تجویز بروقت اور مناسب ہے، اس کی تائید کرتے ہیں۔ اے پی سی سے متعلق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اے پی سی شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے میں اہم موقع بن سکتی ہے۔

تینوں رہنماؤں کے درمیان انتخابی اصلاحات سے متعلق تفصیلی بات چیت اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، کراچی کنگز پلے آف میں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، کراچی کنگز پلے آف میں

فرنچ اوپن:نواک جوکووچ نے نئی تاریخ رقم کر دی

فرنچ اوپن:نواک جوکووچ نے نئی تاریخ رقم کر دی