in

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشتگردگرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشتگردگرفتار

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سعد، افتخار اور وسیم کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افراد سے تفتیش بھی کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں حملوں میں تیزی آنے کے بعد صوبے بھر میں ٹارگٹڈ آپریشن اور کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ 7 روز کے دوران سی ٹی ڈی کی جانب سے مختلف اضلاع میں 49 سے زائد خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشنز کیے گئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پولیس اہل کاروں پر دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیگلیریاسے جاں بحق محمدعلی نے کینٹ اسٹیشن پرنماز اداکی تھی،اہلخانہ

نیگلیریاسے جاں بحق محمدعلی نے کینٹ اسٹیشن پرنماز اداکی تھی،اہلخانہ

نسلہ ٹاور مالک الاٹیز کو رقم واپس کرے، سپریم کورٹ

نسلہ ٹاور مالک الاٹیز کو رقم واپس کرے، سپریم کورٹ