in

سندھ میں ویکسین کی کمی، اتوار کو ویکسینیشن سینٹر بند رہیں گے

سندھ میں ویکسین کی کمی، اتوار کو ویکسینیشن سینٹر بند رہیں گے

وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں ویکسین کی کمی کے باعث کل ویکسینیشن سینٹر بند رہیں گے۔

ہفتے کو وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ اسپوٹنک ویکسین جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آجائیں گی۔15 لاکھ سائنو ویک ویکسین کی ڈوزز 21 جون کوسندھ  آجائیں گی۔ کینسائنو ویکسین کے 7 لاکھ ڈوزز 23 جون  کو ملیں گی۔ سندھ کو پاک ویک کی 4 لاکھ ڈوزز بھی 23 جون  کو ملیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے کو ابھی تک 3243988 ویکسین کی ڈوزز موصول ہوئی ہیں اور 2873857 ڈوزز استعمال ہوچکی ہیں۔

تین روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا تھا کہ سندھ میں کرونا کی ویکسین کم ہوگئی ہے اور یہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔وفاق نے سندھ کو کہا تھا کہ ویکسین کی فکر نہ کریں اور ویکسین لگانے کی تعداد بڑھائیں۔ سندھ نے اس پرعمل کیا۔

وزيراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر فيصل سلطان نے کہا تھا کہ کرونا ويکسين کی کمی چند روز کے ليے ہے اور20 جون کے بعد يہ دور ہوجائے گی اور مزید بہتری آئے گی۔

ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے پہلی ڈوز لگوالی ہے، وہ دوسری ڈوز کے ليے پريشان نہ ہوں کیوں کہ دوسری ڈوز چند روز يا ہفتوں کی تاخير سے بھی لگوائی جاسکتی ہے۔اس تاخیر سے پہلی ڈوز کا اثر زائل نہیں ہوتا۔

 انھوں نے مزید بتایا کہ اس وقت میں ملک میں 20 لاکھ ویکسین کی ڈوز موجود ہیں اور یہ عمل چلتا رہے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ عوام ويکسين لگوانےکےلیےعملےسے تعاون کريں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں غیر مناسب لباس اور قابل اعتراض سین عکسبند نہ کروانے سے متعلق اصول بنائے ہیں پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کے بیان پر پاکستانیوں کی داد 

میں غیر مناسب لباس اور قابل اعتراض سین عکسبند نہ کروانے سے متعلق اصول بنائے ہیں پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کے بیان پر پاکستانیوں کی داد 

تلخ رشتے سے پریشان افراد کیلئے انوشے اشرف کا مشورہ

تلخ رشتے سے پریشان افراد کیلئے انوشے اشرف کا مشورہ