in

کراچی:تجاوزات سے شہر کا بیڑہ غرق کرنےمیں ایم کیوایم کا ہاتھ ہے،ناصرشاہ

کراچی:تجاوزات سے شہر کا بیڑہ غرق کرنےمیں ایم کیوایم کا ہاتھ ہے،ناصرشاہ

پیپلزپارٹی رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں تجاوزات کروا کر روشنیوں کے شہر کا بیڑہ غرق کرنے میں ایم کیوایم کا ہاتھ ہے۔

جمعہ کوایم کیوایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات ناصر شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم ہر معاملے میں لسانیت کو لے کر آتی ہے۔ان کی رسی جل گئی پر بل نہیں گیا  اوراب روز آ کر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے باشعور عوام اب آپ لوگوں کو پہچان چکے ہیں۔ اردو بولنے والوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو لوگ مسترد کرچکے ہیں۔

اس سےقبل ايم کيوايم پاکستان کےرہنماؤں نے بہادر آباد ميں نيوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کو مسمار کیا جارہا ہے لیکن یہ طریقہ کسی صورت صحیح نہیں۔ ہمارے سابق میئر نے بھی عدالت کے حکم پر تجاوازت کیخلاف آپریشن کیا اورانہیں ختم کرنے کی کوشش کی لیکن کسی کےساتھ ناانصافی نہیں کی گئی۔

ایم کیوایم کےکنوینئرخالد مقبول صدیقی نے چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کبھی انکروچمنٹ،جعلی مردم شماری، حلقہ بندیوں، جعلی ڈومیسائل، جعلی ڈگریوں اور جعلی الیکشن کے ذریعے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے باسیوں صرف دیوار لگایا نہیں جارہا بلکہ انہیں دیوار میں چن دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوہر منیب مجھے بہن کہا کرتے تھے اور ۔۔اداکارہ ایمن خان نے دلچسپ انکشاف کر دیا 

شوہر منیب مجھے بہن کہا کرتے تھے اور ۔۔اداکارہ ایمن خان نے دلچسپ انکشاف کر دیا 

جعلی ڈگری یا دستاویزات ضبط کرلی جائیں گی،ایچ ای سی

جعلی ڈگری یا دستاویزات ضبط کرلی جائیں گی،ایچ ای سی