in

کراچی کےشہریوں کو دیوارمیں چن دیاگیا ہے، خالد مقبول

کراچی کےشہریوں کو دیوارمیں چن دیاگیا ہے، خالد مقبول

چیف جسٹس صاحب اسکا بھی نوٹس لیں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس صاحب کراچی کے باسیوں کیساتھ کی جانے والی انکروچمنٹ اور ناانصافی کا بھی نوٹس لیں۔

ايم کيو ايم پاکستان کے رہنماؤں کی بہادر آباد ميں نيوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کو مسمار کیا جارہا لیکن یہ طریقہ کسی صورت صحیح نہیں۔ ہمارے سابق میئر نے بھی عدالت کے حکم پر تجاوازت کیخلاف آپریشن کیا اورانہیں ختم کرنے کی کوشش کی لیکن کسی کےساتھ ناانصافی نہیں کی گئی۔

مقبول صدیقی نے چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کبھی انکروچمنٹ جعلی مردم شماری، کبھی حلقہ بندیوں، جعلی ڈومیسائل، جعلی ڈگریوں اور جعلی الیکشن کے ذریعے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے باسیوں صرف دیوار لگایا نہیں جارہا بلکہ انہیں دیوار میں چن دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گھوٹکی ٹرین حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی

گھوٹکی ٹرین حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی

آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر دراصل کتنی رقم کٹے گی؟ خبریں وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر دراصل کتنی رقم کٹے گی؟ خبریں وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے وضاحت کردی