in

کراچی:آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

کراچی:آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسميات نے بتایا ہے کہ کراچی ميں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

جمعہ کو محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی ميں سمندری ہوائيں بند ہونے سے شہر کا موسم آج گرم رہے گا۔ شہرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

جمعہ کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35ڈگری  تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش ہونے تک شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ ہفتے تک کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

جمعرات کی شام کراچی ميں پری مون سون بارشوں کے سسٹم کے تحت  سپرہائی وے، گلشن معمار اور اطراف ميں گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوئیں اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس دوران نوری آباد، گلستان جوہر،ناظم آباد، یونیورسٹی روڈ اور گردو نواح میں ہلکی بارش بھی رپورٹ ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FSD factory

صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے رعایتی پیکج میں توسیع

تُرک اداکاراینگن التان کی شکایت پرٹک ٹاکر کاشف ضمیرگرفتار

تُرک اداکاراینگن التان کی شکایت پرٹک ٹاکر کاشف ضمیرگرفتار