براڈشیٹ سے معاہدے کےوقت عظمت سعید نیب کاحصہ تھے
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ براڈ شیٹ نہیں بلکہ فراڈ شیٹ ہے جبکہ جسٹس عظمت سعید نے پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ جسٹس عظمت کو کون نہیں جانتا انھوں نے بڑی نیک نامی کمائی۔ جسٹس عظمت سعید نے پرسنل واٹس ایپ کال کی جے آئی ٹی بنوائی اور ذاتی طور پر اداروں کو کال کر کے جےآئی ٹی میں نام ڈلوائے، جب براڈ شیٹ سے معاہدہ ہوا وہ نیب کا حصہ تھے۔
ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید کو کہنا چاہیے کہ میں خود اس میں شامل تھا اور اس لیے مجھے اس کمیشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ پی ڈی ایم میں نااتفاقی ہو لیکن پی ڈی ایم میں کوئی جھول نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اِل فیلنگ ہے۔ یہ ان کی خواہش دل میں ہی رہ جائے گی۔