لاہور کے علاقے شاہدرہ ميں ڈکيتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر ديا گيا۔
پوليس کے مطابق شاہدرہ ميں پيش آنے والے واقعے میں ڈاکو 7لاکھ روپے ماليت کے زيورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ہيں۔
پوليس نے 35 سالہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا ہے جبکہ مقتولہ کے شوہر اذان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پوليس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔