in

شبلی فراز اور شہباز گل میں تلخ جملوں کا تبادلہ

شبلی فراز اور شہباز گل میں تلخ جملوں کا تبادلہ

شبلی فراز کو پریس کانفرنس کرنا تھی

وزیراطلاعات شبلی فراز اوروزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل میں تلخ جملوں اور تکرار کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد شبلی فراز نے صحافیوں سے غیررسمی بات کرنے پر شہباز گل پر برہمی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں بدھ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی۔ اجلاس کے بعد باہر نکلتے ہوئے شہباز گل نے صحافیوں سے بات چیت کرنا شروع کردی۔ تاہم اجلاس سے متعلق تفصیلات کے لیے شبلی فراز کو پریس کانفرنس کرنا تھی۔

اس موقع پر شبلی فراز نے شہباز گل سے استفسار کیا کہ آپ یہ کیا کررہے ہیں۔ شہبازگل نے شبلی فراز کو بتایا کہ صحافیوں کو معیشت سے متعلق ٹکرز دے رہا ہوں۔ شبلی فراز نے کہا کہ میں پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں اور یہ طے شدہ ہے۔

شبلی فراز نے شہباز گل کو پیش کش بھی کی کہ اگر صحافیوں سے بات ہی کرنی ہے تو پریس کانفرنس میں چلیں،وہاں پر یہ باتیں کریں۔اس پر شہباز گل نے کہا کہ صحافیوں کو قرض سے متعلق اعدادوشمار بتارہا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاطف اسلم کےچھوٹےبیٹےکی تصویرسوشل میڈیاپروائرل

عاطف اسلم کےچھوٹےبیٹےکی تصویرسوشل میڈیاپروائرل

سعودی کابینہ نے اقامے کے اجرا، تجدید کی منظوری دیدی

سعودی کابینہ نے اقامے کے اجرا، تجدید کی منظوری دیدی