in

اہم خبریں: پارلیمانی پارٹی، ای سی سی کا اجلاس آج

اہم خبریں: پارلیمانی پارٹی، ای سی سی کا اجلاس آج

بدھ 27 جنوری کی چند اہم خبروں کا احوال

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس میں اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہونگے۔ معاشی صورتحال، ملکی سیاست اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ ہوگی جبکہ پی ڈی ایم، براڈ شیٹ اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں پارلیمان، سینیٹ انتخابات اور اتحادیوں کے معاملات پر بھی بات ہوگی۔

عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی کی سپلائی جاری رکھنے او آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈیلر مارجن سے متعلق سمری پیش کی جائے گا۔ گوادر کے بجلی گھر سے بجلی کی خریداری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج منسوخ پوگیا۔ اجلاس میں چاروں وزراء اعلیٰ نے شرکت کرنا تھی۔

يورپی پارليمنٹ نے ڈس انفو ليب کے بھارتی پروپيگنڈے سے متعلق انکشافات کا نوٹس لے ليا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے یورپی پارلیمانی کمیٹی کو پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کر ديا۔

وفاقی کابینہ میں براڈ شیٹ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ وزیراعظم نے ون مین آرمی تشکیل دے دی، کمیشن صرف جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پر مشتمل ہوگا جوکہ سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا۔

جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 33رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر آج دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کرے گی۔ جنوبی افريقی ٹيم پہلی اننگز ميں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

ملائيشیا میں پی آئی اے طیارے کی ضبطگی۔ قومی ایئرلائن نے لیزنگ کمپنی کو 70 لاکھ ڈالر کی ادائيگی کر دی تھی۔ ترجمان کے مطابق فریقین کے درمیان معاملات کے حل اور طيارے کی واپسی کے لیے ملائشيا ميں سماعت آج ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Imran Khan online

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 27جنوری کو طلب

Student Protest

لاہور: طلباء کی ہنگامہ آرائی، 500نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج