in

پویلین اینڈکلب، شاپنگ ایریا گرانے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری

Aladin & Pavilion End Club Protest 1200 Khi 15-06

کراچی سے الہ دین پارک سے متصل شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب گرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پویلین اینڈ کلب اور شاپنگ ایریا غیرقانونی ہے اس لیے الہ دین پارک کو فوری اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے ملبہ فوری ہٹایا جائے جبکہ ایڈمسنٹریٹر کے ایم سی اور کمشنر کراچی 2روز میں کارروائی مکمل کریں۔

عدالت نے انتظامیہ کو 16جون کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی: پویلین اینڈ کلب کو 2روز میں گرانے کا حکم

گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب اور پارک کے شاپنگ سینٹر کو 2 روز میں گرانے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے تھے کہ غیر قانونی طور پر زمین کو کنورٹ کرکے کمرشل کردیا گیا، لہٰذا پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔

سپریم کورٹ نے راشد منہاس روڈ پر یو بی ایل کمپلیکس سے متصل زمین بھی خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔

اسکے علاوہ کشمیر روڈ سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے سمیت کے ڈی اے کلب، اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول و دیگر تعمیرات بھی گرانے کا حکم دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان نے اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھ کر مداحوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا 

سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان نے اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھ کر مداحوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا 

کراچی: پویلین اینڈ کلب گرانےکا معاملہ، پولیس ومظاہرین میں جھڑپ

کراچی: پویلین اینڈ کلب گرانےکا معاملہ، پولیس ومظاہرین میں جھڑپ