in

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 27جنوری کو طلب

Imran Khan online

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بدھ 27 جنوری کو طلب کر لیا جس میں مردم شماری کے نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سمیت دیگر نکات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ شریک ہوں گے۔

اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد اور کونسل کے مستقل سیکریٹریٹ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیپرا کی 2018-19 اور ملک میں صنعتوں کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی جبکہ صحت اور بہبود آبادی کے پروگرام کی فنڈنگ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

پاکستان اسٹینڈرز کوالٹی اینڈ کنٹرول اتھارٹی اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے معیار میں ہم آہنگی لانے اور انفورسمنٹ میکانزم پر بھی غور کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عائزہ خان نے کامیابی کا راز بتادیا

عائزہ خان نے کامیابی کا راز بتادیا

اہم خبریں: پارلیمانی پارٹی، ای سی سی کا اجلاس آج

اہم خبریں: پارلیمانی پارٹی، ای سی سی کا اجلاس آج