in

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت کیخلاف ریلی منسوخ کردی

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت کیخلاف ریلی منسوخ کردی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے منگل (15 جون) کو ہونیوالی سندھ حکومت کے خلاف ریلی منسوخ کردی۔ پارٹی کے سينئر رہنماء عامر خان کا کہنا تھا کہ حکومتی ذمہ دار کی باتوں سے سازش سامنے آگئی، ریلی چند روز کیلئے منسوخ کردی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء عامر خان کا سندھ حکومت کیخلاف ریلی منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سندھ کے حکمران کراچی میں بیٹھ کر بلند بالا دعویٰ کررہے ہیں، تھرپارکر میں پینے کا پانی اور لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کیخلاف 15 جون کو احتجاج کا اعلان کیا تھا، تاہم کچھ وجوہات کی بناء پر ریلی چند روز کیلئے منسوخ کردی ہے۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے خود کہا کہ کراچی پر پیسہ نہیں لگا، سندھ حکومت سے کراچی کے نالے تک صاف نہیں ہورہے، سندھ کو این ایف سی سے ملنے والی رقم کا استعمال کہاں ہوا؟۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے ذمہ دار کی باتوں سے سازش سامنے آگئی، سندھ حکومت کے ذمہ دار نے ایم کیو ایم پر الزامات لگائے، سندھ حکومت کی تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے، خوفزدہ ہونے والے نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت ایف بی آر کو بھی نیب بنارہی ہیں،مفتاح اسماعیل

حکومت ایف بی آر کو بھی نیب بنارہی ہیں،مفتاح اسماعیل

اسلام آبادیونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

اسلام آبادیونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی