in

میرپور آزادکشمیر کارحادثے میں رکن اسمبلی سمیت 4افراد جاں بحق

Accident

میرپور آزاد کشمیر کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک گاڑی دریائےجہلم میں جاگری، رکن آزاد کشمیر اسمبلی سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی پونچھ کے بیان کے مطابق آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی، واقعے میں رکن آزاد کشمیر صغیر چغتائی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم نے بتایا کہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا، ابھی تک صرف ایک لاش نکالی گئی ہے، جس کی شناخت صغیرچغتائی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کی لاشیں دریا میں بہہ گئی ہیں، لاشوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر آزادکشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں۔

آزاد پتن کے مقام پر ہی گزشتہ روز نہاتے ہوئے ڈوبنے والے ايک سیاح کی لاش ملی تھی۔

دوسری جانب ریسکیو ٹیموں کے غوطہ خوروں نے مزید تین لاشوں کی تلاش کےلیے شرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت، ویژن اور پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوعبرتناک شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوعبرتناک شکست

پی ایس ایل6: زلمی کو گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش

پی ایس ایل6: زلمی کو گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش