in

کراچی یونیورسٹی میں 84 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی

کراچی یونیورسٹی میں 84 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی

ہزاروں گیلن پانی بہہ گیا، سپلائی معطل

جامعہ کراچی میں 84 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث ہزاروں گیلن پانی بہہ گیا، علاقے کو پانی کی سپلائی معطل کردی گئی۔

کراچی واٹر بورڈ کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بلاجواز پانی شارٹیج کے دباؤ کو زائل کرنے کیلئے آج بلک واٹر سپلائی سسٹم کو پریشرائز کرکے وافر مقدار میں پانی کی سپلائی بڑھائے جانے کے نتیجے میں کراچی یونیورسٹی کے اندر پچاس سال پرانی 84 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن پریشر سے پھٹ گئی، لائن پھٹنے کے باعث پانی کی سپلائی معطل کردی گئی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کی ہدایت پر لائن کا مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے۔ اسد اللہ خان نے لائن کا کام جلد از جلد مکمل کرنے اور فراہمی آب جلد  بحال کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

پانی کی پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ آج دوپہر پیش آیا، لائن کے مرمتی کام کے باعث ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اس سے متعلقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ مایا علی نے نئے کام کا آغاز کردیا

اداکارہ مایا علی نے نئے کام کا آغاز کردیا

ویڈیو: دفاعی بجٹ میں اضافہ کردیا گیا