in

پنجاب:سرکاری افسران کیلئے ڈریس کوڈ جاری کردیاگیا

پنجاب:سرکاری افسران کیلئے ڈریس کوڈ جاری کردیاگیا

سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کیلئے ڈریس کوڈ جاری کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہدايت نامے ميں کہا گيا ہے کہ حکومتی افسران دفتری اوقات اور عدالتوں میں پیش ہوتے وقت ڈریس کوڈ اپناتے ہوئے اپنے مناسب لباس زیب تن کریں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ افسران یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ ان کے لباس سے شائستگی چھلکے جو ان کے مرتبے سے مطابقت رکھتی ہو۔

مرد افسران سے کہا گیا کہ وہ فارمل لباس میں جائیں، سوٹ پہنیں اور اگر نہیں تو پتلون بوشرٹ پہنیں اور قیمض کے تمام بٹن بند رکھیں اور ٹائی بھی لگائیں۔ اگر افسران شلوار قمیض پہنیں تو ساتھ واسکٹ بھی زیب تن کریں اور مناسب جوتے پہنیں۔

خواتین افسران کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ بھی آفس ڈیکورم کی مناسبت سے لباس پہنیں۔ حکومت پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت عظمٰی نے غیررسمی لباس پہننے پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک پر خفگی کا اظہار کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علاج سے قبل پیسوں کا مطالبہ، لڑکی چل بسی

علاج سے قبل پیسوں کا مطالبہ، لڑکی چل بسی

عائزہ خان نے کامیابی کا راز بتادیا

عائزہ خان نے کامیابی کا راز بتادیا