in

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا ایم ٹی آئی بل پر تحفظات کا اظہار

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا ایم ٹی آئی بل پر تحفظات کا اظہار

قومی اسمبلی سے ایم ٹی آئی بل کی منظوری پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ڈاکٹر حیدر عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ کمیونٹی کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ جن شرائط پہ احتجاج ختم کیا تھا وہ بل میں شامل ہی نہیں کی  گئی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے دھوکہ دہی سے کام لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پمز ہسپتال آ کر بھی اعلان کیا گیا تھا کہ آرڈینینس میں ترامیم کرکے سول سرونٹس کو تحفظ دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔جھوٹی حکومت کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔ڈاکٹر حیدر نےعندیہ دیا کہ بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل  کا اعلان کریں گے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فیض اچکزئی  نے کہا کہ حکومت نے اپنی یوٹرن پالیسی جاری رکھی ہے۔

جمعرات کو پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل اور پاکستان نرسنگ کونسل کے قیام کے بلز قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے ہیں۔ دونوں بلز مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پیش کیے ہیں۔

نو فروری کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےمعاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا تھا کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس پر پمز اسپتال کے ملازمین کے کچھ خدشات تھے۔ملازمین کے خدشات پر ڈاکٹرز کے ساتھ کافی مشاورت ہوتی رہی اوران کےتمام خدشات دور کیے جائیں گے اور پمز ملازمین کی تمام امیدیں پوری ہونگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جہانگیر ترین گروپ کا بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

جہانگیر ترین گروپ کا بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

ٹیچرز پروموشن،چھٹیوں کیلئےرشوت دیتے تھے،مراد راس

ٹیچرز پروموشن،چھٹیوں کیلئےرشوت دیتے تھے،مراد راس