in

ٹیچرز پروموشن،چھٹیوں کیلئےرشوت دیتے تھے،مراد راس

ٹیچرز پروموشن،چھٹیوں کیلئےرشوت دیتے تھے،مراد راس

صوبائی وزير اسکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اب ٹیچرز کو پروموشن اور ٹرانسفرز پر رشوت نہیں دینا پڑتی۔

صوبائی وزير اسکول ایجوکیشن مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ رانا مشہود کے زمانے میں ٹیچرز ٹرانسفر، پروموشن اور چھٹیوں کی میں مد رشوت طلب کیا کرتے تھے، ہر ماہ انکے پاس 5کروڑ بیگ آتا تھا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی ارب روپے کی کرپشن روکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 50ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے ایک ٹرانسفر کی رشوت تھی، تين ماہ تک اساتذہ کی پروموشن آن لائن ہوگی، اساتذہ کے چھٹياں لينے کےسسٹم کو ايپ پر ڈال ديا ہے اور میرے بعد آنيوالے کسی وزیر نے آن لائن سسٹم روکا تو اساتذہ سڑکوں پرآجائیں گے۔

میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10جولائی سے شروع ہونگے

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سرکاری و نجی اسکولوں کے امتحانات کے بعد گرمی کی چھٹیاں ہوںگی، 10 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنا تھا تاہم 7لاکھ سے زائد بچے مختلف اسکولوں میں داخل کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے ماں باپ بچوں کواسکول نہیں بھیجنا چاہتے، 50 فیصد بچوں کے بے فارم اکٹھے کرلیے ہیں، بجٹ میں اسکولوں کے اپ گریڈیشن کا کام کریں گے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

مراد راس کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولز ایکٹ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے پاس جانے والا ہے، کوئی اسکول اپنی 5 فیصد سے زائد فیس نہیں بڑھا سکے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا ایم ٹی آئی بل پر تحفظات کا اظہار

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا ایم ٹی آئی بل پر تحفظات کا اظہار

شوبزانڈسٹری میں مردوخواتین کے ساتھ یکساں رویہ نہیں،عشناشاہ

شوبزانڈسٹری میں مردوخواتین کے ساتھ یکساں رویہ نہیں،عشناشاہ