in

کراچی: بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی

کراچی: بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں بلاول ہاؤس کےمیڈیا سیل کے شعبے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں جمعہ کی دوپہر بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی۔ اس دوران عملے کو فوری طور پر باہر نکالنے کا عمل شروع کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے بلاول ہاؤس کا مانیٹرنگ روم، پریس کانفرنس ہال سمیت دیگر کمرے جل کر خاکستر ہوگئے۔

میڈیا سیل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ آگ کچرے کے باعث لگی۔ آگ لگنے کےباعث سیاہ دھواں کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا تھا۔ اطراف کے علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سند ھ کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے شازیہ مری

سند ھ کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے شازیہ مری

حکومت کی آٹو پالیسی اور میری گاڑی سکیم

حکومت کی آٹو پالیسی اور میری گاڑی سکیم