in

شمالی علاقوں میں کرونا وائرس سےبچاؤ کی ویکسینیشن تیزکرنےکا فیصلہ

شمالی علاقوں میں کرونا وائرس سےبچاؤ کی ویکسینیشن تیزکرنےکا فیصلہ

این سی او سی اجلاس میں شمالی علاقوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعہ کو این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے ٹویٹ میں اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسینیشن کو مزید تیز کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں بڑے ویکسینیشن سینٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائی جائیں گی۔آزاد کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے ویکسینیشن مہم میں تیزی لانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی وجہ سے ویکسینیشن تیز کرنا بھی اہم ہے۔

آزاد کشمیرمیں 25 جولائی کو عام انتخابات ہورہے ہیں جس میں 28 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جمعہ کو این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 303 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 3.21 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 21 اموات اور سندھ میں 13 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 9 اموات ہوئیں۔ان کے علاوہ اسلام آباد میں 1، آزادکشمیر میں 1، گلگت 1 اور بلوچستان میں 1 مریض کا کرونا وائرس سے انتقال ہوا۔ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 576 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 483 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کےفعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 618 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار 543 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 تک پہنچ گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلمی دنیا میں قدم جمانے سے قبل اداکارہ پرینیتی چوپڑا کیا کام کرتی تھیں؟ بڑا انکشاف

فلمی دنیا میں قدم جمانے سے قبل اداکارہ پرینیتی چوپڑا کیا کام کرتی تھیں؟ بڑا انکشاف

وہ فلم جس کے ایک سین کیلئے اداکارہ پرینیتی چوپڑا کئی دن تک نہیں نہائیں خود ہی بتادیا

وہ فلم جس کے ایک سین کیلئے اداکارہ پرینیتی چوپڑا کئی دن تک نہیں نہائیں خود ہی بتادیا