in

نیول فارمز اور سیلنگ کلب کیخلاف درخواستیں، فیصلے کیلئے تاریخ مقرر، ہائیکورٹ

نیول فارمز اور سیلنگ کلب کیخلاف درخواستیں، فیصلے کیلئے تاریخ مقرر، ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیول فارمز اور نیوی سیلنگ کلب کیخلاف درخواستوں پر فیصلے کیلئے 22 جون کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

جمعہ کواسلام آباد ہائی کورٹ میں نیول فارمز اور نیوی سیلنگ کلب کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت نیوی کے وکیل اشتر اوصاف جبکہ درخواست گزار کی وکیل زینب جنجوعہ پیش ہوئیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اس کیس کو دوبارہ اس لیے مقرر کیا کیونکہ کسی قانونی نکتے پر آپ بات کرنا چاہییں توکرلیں۔

اشتراوصاف نےکہا کہ نیول چیف اب اس وقت ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، ان سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنا تھا۔ اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وہ تو آپ نے بتادیا تھا، اتنا ہی کافی ہے اور کوئی بات ہے تو وہ بتائیں۔اشتراوصاف نے کہا کہ تقریبا تمام فریقین کی شکایات کا ازالہ ہوگیا ہے اور اس سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ 10 روز بعد فیصلہ دیں گے۔اس دوران آپ تحریری طور پر جو بھی جمع کرانا چاہتے ہیں وہ کروادیں۔

جولائی 2020 میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد میں جھیل کنارے نیوی سیلنگ کلب فوری سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہزاد رائے کوقلفی والے کا منفرد اسٹائل بھا گیا: ویڈیو

شہزاد رائے کوقلفی والے کا منفرد اسٹائل بھا گیا: ویڈیو

روسی عدالت کا فیس بک، ٹیلی گرام پر جرمانہ

روسی عدالت کا فیس بک، ٹیلی گرام پر جرمانہ