in

جہانگیر ترین، علی ترین نےدرخواست ضمانت واپس لےلی

جہانگیر ترین، علی ترین نےدرخواست ضمانت واپس لےلی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین نے درخواست ضمانت واپس لےلی۔

سیشن کورٹ لاہور میں کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کارروائی عدالتی اجازت سے مشروط کردی۔

مذکورہ ملزمان کیخلاف کسی کارروائی سے پہلے ایف آئی اے کورٹ سےاجازت لینی ہوگی۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ اس وقت جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری درکار نہیں، ابھی ہم ریکارڈ کا جائزہ لےرہے ہیں۔

عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں ملزمان کو آج تک گرفتاری سے روک رکھا تھا۔

یاد رہے کہ مالیاتی فراڈ کیس میں جہانگیر ترین،علی ترین اور داماد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے داماد کی کاغذ کی بند فیکٹری کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل کیے۔ بند فیکٹری میں منتقل رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کے آڈٹ سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک کے تمام اعشاریے مثبت ہیں فواد چوہدری کا دعویٰ

ملک کے تمام اعشاریے مثبت ہیں فواد چوہدری کا دعویٰ

ہالی ووڈ میں مسلمانوں کی نمائندگی کیلئے رزاحمد کا بڑا قدم

ہالی ووڈ میں مسلمانوں کی نمائندگی کیلئے رزاحمد کا بڑا قدم