in

اہم خبر: بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8گھنٹے سےتجاوز کرگیا

News-Outlook_urdu-version

جمعہ 11 جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین قومی اسمبلی میں 2021-22 کا بجٹ آج پیش کریں گے۔

گزشتہ روز حکومت نے اس سال کےلیے معاشی سروے جاری کیا تھا جس میں ملک میں معاشی نمو سے متعلق اعدادوشمار سامنے لائےگئے تھے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس سے 47 افراد کی اموات ہوئیں، 1ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ افرد کی شرح 3.21 فیصد ہوگئی۔

قومی اسمبلی نے “بین الاقوامی عدالت انصاف آرڈیننس 2020” کی منظوری دیدی۔ اس قانون سے پاکستان میں فوجی عدالت سے سزا پانے والے بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کو بھی  ہائیکورٹ میں اپیل کا حق مل جائے گا۔

ملک میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا، پنجاب، راولپنڈی سمیت کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹوں سے تجاوز کرگیا۔

سندھ میں 10ویں تا 12ویں جماعت کے امتحانات5 جولائی سے 26 جولائی تک ہونگے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کبریٰ خان کو آئندہ کبھی ‘کوبرا’ نہ کہیے گا

کبریٰ خان کو آئندہ کبھی ‘کوبرا’ نہ کہیے گا

شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوگا

شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوگا