in

آزاد کشمیر انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، الیکشن کمیشن

آزاد کشمیر انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، الیکشن کمیشن

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 45 حلقوں پر پولنگ کا انعقاد ہوگا۔

آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق قانون ساز اسمبلی کی آزاد کشمیر کیلئے 33 نشستوں اور مہاجرین جموں و کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، رواں الیکشن میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ عام انتخابات کیلئے 21 جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جاسکیں گے اور 22 جون تک کاغذات کی جانچ کی جائے گی جبکہ اسی روز فہرست جاری ہوگی۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 28 اور 29 جون تک کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے جبکہ 30 جون تک اپیلیں کی جاسکیں گی اور 2 جولائی تک کاغذات نامزدگی کی واپسی ہوگی۔

آزاد کشمیر انتخابات میں میں 28 لاکھ17 ہزار 90 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اور خواتین ووٹرز 12 لاکھ 97 ہزار 747 ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عبدالقادرمندوخیل نےفردوس عاشق کو اشتعال دلایا،صداقت عباسی

عبدالقادرمندوخیل نےفردوس عاشق کو اشتعال دلایا،صداقت عباسی

لاہور چڑیا گھر میں کینگرو کا جوڑا ہلاک

لاہور چڑیا گھر میں کینگرو کا جوڑا ہلاک