in

ملالہ یوسفزئی کو قتل کی دھمکی دینے والا مفتی گرفتار

ملالہ یوسفزئی کو قتل کی دھمکی دینے والا مفتی گرفتار

لکی مروت پولیس نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو خودکش حملے میں مارنے کی دھمکی دینے والے مفتی سردار علی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مفتی سردار علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ملالہ یوسفزئی پر خودکش حملے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مفتی سردار علی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مفتی سردار علی کا تعلق نوشہرہ سے ہے جن کے خلاف مقدمہ لکی مروت کے علاقے تھانہ پیزو میں ایس ایچ او وسیم سجاد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مفتی سردار پر دوسرے لوگوں کو بھی ملالہ یوسفزئی پر حملے کےلیے اکسانے کا الزام ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مفتی سردار علی نے دھمکی مسلح محافظوں کی موجودگی میں مسجد میں خطاب کے دوران دی تھی۔
چند روز قبل بھی لکی مروت میں مفتی سردار کے خلاف ایک کم عمر مسلح محافظ کے ہمراہ تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
اس سے پہلے بھی مفتی سردار کرونا وباء سے متعلق اور خواتین طبی عملے کیخلاف متنازع بیانات پر جیل جا چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداواربند ملک میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا

تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداواربند ملک میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا

اس سال پريکٹيکل امتحانات نہیں لئے جائیں گے،سندھ حکومت

اس سال پريکٹيکل امتحانات نہیں لئے جائیں گے،سندھ حکومت