in

لیگی رہنماء جاوید لطیف کی رہائی کےلیے روبکارجاری

لیگی رہنماء جاوید لطیف کی رہائی کےلیے روبکارجاری

لاہورکی سیشن عدالت نے لیگی رہنماء جاوید لطیف کی رہائی کے لیے روبکار جاری کردی ہیں۔

جمعرات کو شہری محمد عباس اور محمد صدیق نے جاوید لطیف کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔ سیشن عدالت نے جاوید لطیف کی ضمانت کے حوالے سے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں بغاوت سے متعلق کوئی واضح الزام نہیں ہے۔ تفتیشی رپورٹ میں کسی ادارے کے خلاف بیان دینے کا کوئی ذکر نہیں۔ مدعی نے ایک اندیشہ کی بنیاد پرایف آئی آر درج کرائی اور جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پرمبنی مواد ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظوردو دو لاکھ کے مچلکوں کےعوض منظورکی جاتی ہے۔

بدھ کی شام جوڈيشل مجسٹريٹ احسن رضا نے ریاست مخالف بیانات کے مقدمہ ميں ملوث مسلم ليگی رہنما جاويد لطيف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کیا مقدمے کا چالان مکمل ہوگیا ہے۔ پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ چالان پراسکیوشن میں جمع کرایا تھا جس پراعترضات لگے تھے۔ اس موقع پر جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے اپنی فکر نہیں ملک کی فکر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

باچاخان ائیرپورٹ پر 24مسافروں میں کروناکی تصدیق

باچاخان ائیرپورٹ پر 24مسافروں میں کروناکی تصدیق

سادہ لوح سوشل میڈیاصارفین کیلئے صحیفہ جبارکا مفید مشورہ

سادہ لوح سوشل میڈیاصارفین کیلئے صحیفہ جبارکا مفید مشورہ