in

خیبرپختونخوا: نوجوانوں کو انتہاپسندی سے بچانے کیلئے مفاہمتی یادداشت

خیبرپختونخوا: نوجوانوں کو انتہاپسندی سے بچانے کیلئے مفاہمتی یادداشت

گورنرہاؤس پشاور میں ہائرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی اور نیکٹا کے درمیان صوبے کے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
تقریب میں گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان جبکہ معاون خصوصی اعلیٰ تعلیم کامران بنگش، ڈائریکٹرجنرل نیکٹا محمدعلی بھی موجو د تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں وار سائیکالوجی ایک منظم طریقے سے نافذ کی گئی جسے بعد ازاں دہشت گردی کی شکل میں تبدیل کردیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے انتہاپسندی اوردہشت گردی پر اپنی روایات و ثقافت کے مطابق قابو پایا اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی روایات سے وابستہ رہتے ہوئے حالات کو خراب ہونے سے روکیں۔
گورنرخیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان نسل کو انتہاپسندی اور منشیات کے چنگل سے آزاد کرانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ڈرگ کے استعمال کے مکمل خاتمے کے لیے خصوصی قانون سازی کی ضرورت ہے۔
شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلرز اورفیکلٹی اراکین کی کارکردگی کو ڈرگ کی روک تھام سے متعلق کردار کے ساتھ لنک کرناچاہیے۔
گورنرشاہ فرمان کا کہنا تھا کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیسن کی صورت میں ڈرگ کی فروخت کو روکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعہ کو میڈیسن کی صورت میں استعمال ہونے والی نشہ آورادویات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب کی نرسوں کا ڈیٹا لیک،فون پربلیک میلنگ کی شکایات

پنجاب کی نرسوں کا ڈیٹا لیک،فون پربلیک میلنگ کی شکایات

گھوٹکی ٹرین حادثہ، غفلت ولاپرواہی پرریلویز کے 9اعلیٰ افسران معطل

گھوٹکی ٹرین حادثہ، غفلت ولاپرواہی پرریلویز کے 9اعلیٰ افسران معطل