in

گھوٹکی ٹرین حادثہ، غفلت ولاپرواہی پرریلویز کے 9اعلیٰ افسران معطل

گھوٹکی ٹرین حادثہ، غفلت ولاپرواہی پرریلویز کے 9اعلیٰ افسران معطل

وزیر ریلویز نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں غفلت اور نااہلی کے مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سکھر، کراچی اور لاہور ڈویژن کے 9 اعلیٰ افسران کو معطل کردیا۔

سندھ پنجاب سرحد کے قریب گھوٹکی کے علاقے میں پیر کی صبح ٹرین حادثے میں 63 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

اپوزیشن جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

وزیر ریلویز اعظم خان سواتی نے خود تو استعفیٰ نہیں دیا تاہم حادثے میں غفلت اور نااہلی کے مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سکھر، کراچی اور لاہور ڈویژن کے 9 اعلیٰ افسران کو معطل کردیا۔

وزارت ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ای این ٹو سکھر غلام قادر لاکھو، ڈویژنل مکینکل انجینئر ٹو لاہور محمد عمران، اے ایم ای ون سکھر عبدالعزیز اور پی ڈبلیو آئی میرپور خاص قاضی شمس الدین کو معطل کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دیگر معطل افسران میں سب انجیںیر جی آر ون کراچی ڈویژن ابتسام الحسن، اے ٹو او-اے سی او سکھر نیہال خان، ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی سول شوکت علی شیخ بھی شامل ہیں جبکہ ڈی ای این ٹو کراچی مجیب رحمان اور پی ڈبلیو آئی حیدر آباد منصور انور کو بھی معطل کردیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خیبرپختونخوا: نوجوانوں کو انتہاپسندی سے بچانے کیلئے مفاہمتی یادداشت

خیبرپختونخوا: نوجوانوں کو انتہاپسندی سے بچانے کیلئے مفاہمتی یادداشت

کیا آپ پہچان سکتےہیں یہ کون سی پاکستانی اداکارہ ہے؟

کیا آپ پہچان سکتےہیں یہ کون سی پاکستانی اداکارہ ہے؟